مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ایل او سی خلاف ورزی سلسلہ بند نہیں کرتا تو بھارت اسکا بھرپورجواب دے:عمر عبد اللہ
سری نگر ... پاکستانی وزیر اعظم کی امریکہ یاترہ بھارت کو کس طرح چبھ رہی ہے اس کا دوسرا مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو آیا جب مقبوضہ کشمیر کے پرنس یعنی وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے بھی بھارتی وزیرخارجہ کی ہمنوائی میں کہہ دیا کہ اگر پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تو بھارتی حکومت اس کا جواب دینے کے لیے دوسرے آپشنز کا جائزہ لے۔ صاحب بہادر نے یہ بات سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ اگر جاری رہتی ہے تو اس کا جواب باتیں نہیں بلکہ جواب دینے کے لیے کوئی اور طریقہ نکالنا ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا تو اس کی خلاف ورزی کیوں کی جا رہی ہے۔ کیا اس کا مقصد ریاست کے حالات کو خراب کرنا ہے؟ کٹھ پتلی وزیر اعلی کے لقب سے معروف عمر عبد اللہ نے چند دن قبل بھی کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان سے بات کرے۔