مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
انتخابی مہم :چوہدری اللہ دتہ، جولیا والسل کا سپورٹرز کے ساتھ اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ
ہائی ویکمب: بکھنگم شائر کاونٹی الیکشن میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔ ویسٹ ویکمب انڈیپینڈنٹ پارٹی کے امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیت کے بارے میں پر امید ہیں انتخابی مہم کے آخری روز ایسٹ ویکمب انڈیپینڈنٹ پارٹی کی جانب سے کاونٹی کا الیکشن لڑنے والے دونوں امیدواروں پاکستانی نژاد چوہدری اللہ دتہ اور جولیا والسل نے اپنے سپورٹرز کے ساتھ اپنے اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں عوام نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی خوش آمدید کہا ہے ایسٹ ویکمب انڈیپینڈنٹ پارٹی کے سپورٹرز کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی گذشتہ کئی برسوں سے مقامی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور گذشتہ تمام ادوار میں وہ اپنے ووٹرز کی امیدوں ہر پورا اترے ہیں اس کیے ان انتخابات میں بھی ان کی جیت کے امکانات روشن ہیں ایسٹ ویکمب انڈیپینڈنٹ پارٹی کے امیدواران کا کہنا تھا کاونٹی الیکشن میں ہمارے ووٹرز کو مقامی سطح ہر سڑکوں، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل ہوتے ہیں جو کہ ان کے منشور کا حصہ ہیں اس لئے ووٹرز ان کے ساتھ ہیں جبکہ دیگر بڑی سیاسی جماعتوں کے منشور ملکی اور بین الاقومی سطح کے مسائل پر ہیں۔