مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر کے کشیدہ حالات، ضمنی انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل ایک حکم نامے میں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کی بے قابو لہر، سرحدی تناؤ اور فوجیوں پر ہونے والے مسلح حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں پارلیمنٹ کی ایک نشست کے لیے مجوزہ ضمنی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن 12 اپریل کو اننت ناگ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو بھی ملتوی کر چکا ہے۔واضح رہے کہ اننت ناگ لوک سبھا سیٹ محبوبہ مفتی ک مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ بننے سے خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اننت ناگ میں پہلے 12 اپریل کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن مقبوضہ کشمیر انتظامیہ اور انتخابی حکام کی رپورٹوں کی بنیاد پر اس کی تاریخ آگے بڑھا کر 25 مئی کر دی تھی۔ اس وقت کمیشن نے کہا تھا کہ انتظامیہ کے مطابق وہاں انتخاب کرانے کے لئے مناسب ماحول نہیں ہے۔