مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کا برطانوی امیدواران ممبر پارلیمنٹ سےمسئلہ کشمیر حل کرانیکا مطالبہ
مانچسٹر:لیبر پارٹی کی موجودہ قیادت کو1995کی کشمیر پالیسی قرارداد پر عملدرآمد پر آمادہ کیا جائے گا،کشمیریوں کی قومی شناخت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور گرفتاریوں پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی تشویش جبکہ کشمیری رہنمائوں کی طرف سے برطانوی انتخابات میں امیدواروں سے برطانوی حکومت کے ذریعے بھارت اور پاکستان سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ اور برطانیہ بھر کے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے سفارتی محاذ پر مہم تیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے برطانوی انتخابات میں موثرلابی کرنے کا مشورہ دیا،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین سر پرست سردار عبدالرحمان خان،محمد اعظم،کونسلر یاسمین ڈار،سالار ممتاز احمد چشتی،امجد حسین مغل،روبینہ خان،شاہدہ خان،عمران یوسف اور قیصر ممتاز کے علاوہ دیگر رہنمائوں نے تحریک کی برطانوی انتخابات کے دوران چھ نکاتی ایجنڈے پر ممبران پارلیمنٹ اور پارلیمانی امیدواروں سے دستخطی مہم کیلئے ملاقاتوں کے سلسلے میں سابق برطانوی وزیر خارجہ آئیون لیوس ایم پی اور شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی سے جہاں دستخط کروائے وہاں دونوں ممبران پارلیمنٹ سے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اندر ہنستے کشمیریوں پر مسلسل ظلم و تشدد جاری ہے بلکہ ساری کشمیری لیڈر شپ کو گرفتار کرکے نظر بند کر دیا گیا ہے جبکہ خواتین لیڈروں کو بھی ہرطرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ کشمیری نوجوانوں کو تحریک آزادی میں فعال کردار ادا کرنے سے روکا جا سکے اور کنٹرول لائن پر بھی مسلسل فائرنگ کر کے پاکستانی افواج کو اشتعال دلایا جا رہا ہے تاکہ کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی کا رخ موڑ کر عالمی برادری کو گمراہ کیا جا سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر