مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف آزاد کشمیرکی عید ملن،سیکریٹری مسلم کانفرنس ناٹنگھم کی پی ٹی آئی میں شمولیت
ناٹنگھم ...تحریک انصاف آزاد کشمیر ( برطانیہ) کے زیر اہتمام ناٹنگھم میں ایک پر وقار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی عید ملن پارٹی میں مختلف مقررین نے خطاب کیا جن میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر راجہ مصدق خان، چیف آرگنائزر برطانیہ بشارت سلیم ، صدر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ اکرم دریچہ،تحریک انصاف آزاد کشمیر (برطانیہ) کی کو آرڈینیٹر برائے خواتین شہناز صدیقی،گزشتہ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار فرحت فہیم،اسلم بھٹہ، ڈاکٹر احتشام (شفیلڈ) ڈاکٹرراجہ نیاز احمد ،جمیل اختر، منصور وحید(ڈربی)راجہ جاوید اختر اور دیگر شامل تھے، مقررین نے کہا کہ قائد تحریک انصاف عمران خان ایک سیاسی راہنما ہی نہیں بلکہ ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو روشنی کی ایک کرن دکھائی ہے اور تحریک انصاف قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے۔ مقرین نے دعوی کیا کہ اب جب بھی پاکستان یا آزاد کشمیر میں الیکشن ہونگے تو تحریک انصاف ہی پہلی بڑی قوت بنکر سامنے آئے گی چونکہ گزشتہ الیکشن میں دھاندلی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے گئے اور تحریک انصاف کی جیتی ہوئی سیٹوں پر شب خون مارا گیا جو آئندہ الیکشن میں نہیں ہونے دینگے،مقررین نے کہا کہ کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے جو ایک مشکل ترین صوبہ ہے مگر تحریک انصاف وہاں کے عوام کی کوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کرینگی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کے پی کے کو ایک مثالی صوبہ بنا دیا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی مشکلات سے لڑنا جانتی ہے اور ملک و ملت کے دفاع اور اسکی کاشحالی کے لیے ایک عظیم پروگرام لیکر سامنے آئی ہے اور آنیوالا وقت یہ ثابت کریگا کے پی ٹی آئی ہی وہ سیاسی قوت ہے جو پاکستان کی معشیت کو مضبوط اور خودمختار بنا سکتی ہے۔اس موقع پر خواتین نے بھی ایک بڑی تعداد میں عید ملن پارٹی میں شرکت کی ۔جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس نے ناٹنگھم میں جنرل سکریٹری راجہ عنصر حیات نے تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر پی ٹی آئی کے تمام راہنماوں اور کارکنان نے انھیں خوش آمدید کہا ۔ (رپورٹ و تصاویر: خواجہ کبیر احمد)