نواز شریف اور زرداری نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا کہ بار بار ملک کو لوٹتے رہیں :اسد قیصر
لندن:پاکستان تحریک انصاف وطن عزیز کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایمانداری اور احتساب پر یقین رکھتی ہے،نواز شریف اور زرداری جیسے حکمرانوں نے ٹھیکہ نہیں لے رکھا کہ باری باری آ کر ملک کو لوٹتے رہیں عوام کو جاگنا اور اپنے فرض کا احساس کرنا ہو گا جب ٹرن آئوٹ سو فیصد ہو گا تو ان روایتی ساستدانوں سے دھاندلی بھی نہ ہو سکے گی،ان خیالات کا اظہار کے پی کے اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما امجد خان سے لندن میں ایک ملاقات میں کیا،امجد خان نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے اندر اور اوورسیز میں پاکستانی عوام کی اکثریت عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور وہ وقت اب دور نہیں ہے۔