مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹیکسی ڈرائیوروں کے مسائل کے حل کیلئے بلایا جانے والا اجلاس ہنگامے کی نذر، میئر کا واک آئوٹ
وٹفورڈ ...ٹیکسی ڈرائور ایسوسی ایشن سٹیفورڈ کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مقامی ڈرائوروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وٹفورڈ کی مئر دورتھی تھورن ہل کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ لب ڈیم کے مقامی رہنمائوں امجد امین بوبی اور حاجی منیر احمد کا کہنا تھا کہ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد تھا کہ ٹیکسی ڈرائیور کو درپیش مشکلات کو وٹفورڈ بارو کونسل اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ان درپیش مطالبات میں ٹیسکی کرایہ جات میں اضافہ ‘پبلسٹی پوائنٹ کو ختم کرنے ‘نئے ٹیکسی رینک، ٹریفک وارڈن کا منفی رویہ‘ڈی لیمیٹیشن ‘وٹفورڈ ریلوے جنکشن پر کار پارکنگ جیسے ایشوز زیر بحث لائے گئے میٹنگ بہت ہی اچھے ماحول میں جاری تھی کہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلرجگتار سنگھ ‘مرزا محمد عاصم ‘چوہدری محمد افسر ‘سید عابد شاہ نے گفتگو میں مداخلت کرتے ہوئے اس میٹنگ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جس کے جواب میں مئیر ڈورتھی تھورن ہل نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور کہاکہ ٹیکسی ڈرائیورز کے مطالبات انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے،یہ ووٹنگ ایشو نہیں ہے ،میئر ڈورتھی تھون ہل نے آئندہ سال میں ہونے والے کونسل الیکشن میں اپنے مدمقابل امیدوار جگتار سنگھ دھتہ سے کہاکہ میں سب کی منتخب شدہ ہوں میرے لئے سب برابر ہیں میں ووٹ کے لئے نہیں آئی ہوں ۔آپ ایک آزاد ملک کے شہری ہیں آپ جس کو چاہیں ووٹ دیں ۔مگر ٹیکسی ڈرائیورز کے ایشوز کو سیاسی رنگ نہ دیں۔اسی اثناء میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے غیر اخلاقی گفتگو کی تو میئر ڈورتھی تھون ہل نے میٹنگ سے واک آوٴٹ کیا اور کہاکہ چند افراد اپنے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں ۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈرائیورحضرات نے اپنے تاثرات کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان غیر سنجیدہ حضرات کو اس میٹنگ میں نہیں آنا چاہیے تھا ۔ان غیر سنجیدہ حضرات نے ٹیکسی ڈرائیورز کو لیبر پارٹی کی بی ٹیم کے طور پر سامنے لانے کی کوشش کی یہ حرکت قابل مذمت ہے ۔ حاجی محمد منیر وائس چیئر مین لب ڈیم وٹفورڈ نے کہا کہ میری میئر وٹفورڈ ڈورتھی تھورن ہل سے اس واقعے کے بعد دوبارہ ملاقات ہوئی ہے اور اس واقعے پر میں نے معذرت کی تو جواب میں میئر وٹفورڈ نے کہاکہ لب ڈیم عوام کے حقوق کا تحفظ اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔میں نے ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے ضرور پورا کروں گی ایشین کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا میرے نصب العین میں شامل ہے۔