مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام اہل ادب کی احسان اللہ باٹھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
مانچسٹر ... حلقہ ارباب ذوق کے زیر اہتمام مانچسٹر سے سبکدوش ہو کر برما تعینات ہونے والے سفیر احسان اللہ باٹھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری روبینہ خان نے سر انجام دئیے جبکہ تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے قران پاک کی تلاوت و ترجمے سے کیا۔ محمدانور (حلقہ ارباب ذوق )، بیگم فردوس شاہ ( انجمن خواتین مانچسٹر ) چوہدری محمد نجیب ( سابق میر آف برنلے )،ڈاکٹر افضل قریشی( بلیک برن فرینڈز آف پاکستان فورم ) نے مہمان خصوصی کو انکی بہترین سفارتی ،علمی،ادبی اور کمیونٹی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔لیورپول کی معروف شاعرہ ڈاکٹر شہناز سومجی نے نہا یت مترنم ٓآواز میں کلام بہادر شاہ ظفر پیش کیا۔ یارک شائرادبی فورم کی جانب سے اشتیاق میر،غزل انصاری،ڈاکٹر نسیم انصاری اور کاروان ادب برطانیہ کی جانب سے شارق خان، زاہد ظفر،ماجد عجمی (راچڈیل)، بلیک برن سے عبدالحمید پراچہ، بیگم قریشی،برنلے کے چوہدری اقبال جوڑہ، اعجاز افضل، طلعت گوندل، میجر سعید ، تاثیر احمد اور پاکستان سے معروف ناول نگار مشرف تمیز اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی احسان اللہ باٹھ نے اپنے خطاب میں حلقہ ارباب ذوق اور دوسری انجمنوں کا اس پذیرائی پر شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ میں مانچسٹر اور شمالی انگلستان میں قیام سے وابستہ نہایت ہی خوشگوار یادیں لیکر جا رہا ہوں۔ اور کہا کہ رنگون پہنچ کر وہ ضرور شہشاہ بہادر شاہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کیلئے حاضر ہوں گے۔ اعزاز یافتہ شاعر باصر کاظمی کی زیرصدارت تقریب کے دوسرے حصے میں برٹش کونسل کے معروف تنقید نگار انور احمد نے بہادر شاہ ظفر اور عہد تخلیق کے عنوان سے ایک نہایت ہی بصیرت افروز مقالہ پیش کیا۔ ان کے علاوہ سبینہ خان، شاہین عشرت، عا لم پنوار، پامیلہ اشرف، لیاقت علی عہد، سید امجد مخدوم، انور جمال فاروقی، شارق خان، سید نعیم شبی،ماجد عجمی اورمہمان شاعر منظور سنگم گل نے بھی کلام پیش کئے۔