مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، ثالثی کیلئے امریکہ سمیت کسی فریق کی ضرورت نہیں:سلمان خورشید
نئی دہلی ... پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قدرے ناخوش بھارت سرکار کے ترجمان نے نوازشریف کے عزم کو یکسر رد کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے تمام مسائل کے حل کیلئے امریکی صدر سے بات ہو گی۔ یہ بات انہوں نے امریکہ روانہ ہونے سے قبل لندن میں مختصر قیام کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہی تھی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی والی خارجہ پالیسی کے تحت کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو امریکہ سمیت کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک کا باہمی تنازعہ ہے اسلئے اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ٹی وی چینل پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ایک ایسے سوال پر جسے شملہ معاہدے میں دونوں ملکوں نے ایک باہمی تنازع تسلیم کیا ہے اس کے بارے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور کسی کو اس کے بارے میں کوئی سوال اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ نے پاکستان کے لیے جاری کی گئی حالیہ امریکی امداد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ امریکہ بھارت کا ایک اسٹریٹیجک پارٹنر ہونے کے ناطے اس بات کو ذہن میں رکھے گا کہ پاکستان کو دی جانے والی اقتصادی امداد کا استعمال بھارت کی سلامتی اور عسکری مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں کیا جائے گا۔