مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سمندر پار پاکستانیز کے مسائل حل کیلئے بنائی گئی ایڈوائزری کونسلکا خیر مقدم کرتے ہیں:نعیم عباسی
ریڈنگ:تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پہلی بار کسی حکومت نے سنجیدگی سے سمندر پار پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے وزارت سمندر پار پاکستانیز حکومت پاکستان نے پوری دنیا کے ممالک سے تارکین وطن پر مشتمل137ممبران کی ایڈوائزری کونسل بنائی گئی اور برطانیہ سے23ممبران پر مشتمل منتخب کی گئی اور اس کونسل کی تشکیل کا برطانیہ بھر کی کمیونٹی،پاکستان مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سماجی تنظیموں نے خیر مقدم کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیز کے جائیدادوں،پولیس مافیا،ایف آئی اے،پی آئی اے،محکمہ مال اور قبضہ مافیا کے حوالے سے متعلقہ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ان کا زالہ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار نو منتخب ایڈوائزری کونسل کے رکن نعیم عباسی نے اپنے اعزاز میں ریڈنگ میں منعقدہ تقاریب میں کیا،پہلی تقریب کی میئر آف ریڈنگ کونسلر محمد ایوب نے میئر پارلر میں میزبانی کی اور دوسری تقریب پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین میاں محمد سلیم اور میاں کمال سلیم نے مقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا،ڈپٹی میئر ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اقبال سندھو،OPWCکے چیف کوآرڈینیٹر عمران حسین،برکشائر کے آرگنائزر شمریز تارڑ،پروفیشنل ونگ کے کو آرڈینیٹر انجینئر فرخ جمیل،وکلا ونگ کے کو آرڈینیٹر امجد تارڑOPWCاٹلی کے کو آرڈینیٹر فیاض تارڑ،چوہدری طارق محمود،سابق میئر ریڈنگ احمد گل،ڈاکٹر اعجاز،راجہ اصغر خانPPPمسعود بخاری،وسیم احمد راجہ،چوہدری قربان،پی ٹی آئی کے منصور کیانی،افضال کیانی،راجہ جمشید کیانی،غلام دستگیر خان،رضوان بھٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،میزبان میئر محمد ایوب اور میاں سلیم نے کونسل کی تشکیل کا خیر مقدم کیا اور وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اور چیئرمینG-OPF BOامجد ملک کی کاوشوں کو سراہا،ڈپٹی میئر مزمل حسین،چوہدری آفتاب،عابد حسین،امجد تارڑ ایڈووکیٹ،انجینئر فرخ جمیل،میاں کمال سلیم،وسیم حسن راجہ،گل احمد نے ایڈوائزری کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر نعیم عباسی کو مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے،نعیم عباسی نے کونسلر ایوب اور میاں سلیم کا استقبالیہ کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر اوورسیز کمیونٹی دیار غیر میں برادری ازم اور علاقہ پرستی چھوڑ کر متحد و منظم ہو جائے تو مسائل خواہ برطانیہ میں ہوںیا پاکستان میں ان کا حل ممکن اور آسان ہے،مزید یہ کہ اب ہائی کمیشن کے حوالے سے نادرا،پاسپورٹ،ویزہ اور ایمر جنسی فوتگی ویزہ کے حوالے سے ہائی کمشنر سد ابن عباسی،مانچسٹر ڈاکٹر ظہور،بریڈ فورڈ احمد امجد،برمنگھم سید احمد معروف اور گلاسگو کی کاوشوں اور کوششوں سے مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔