مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
8جون کو عام انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ مکمل : گورٹن کا ضمنی انتخاب منسوخ ہوجائیگا
لندن :برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈول سے 3سال قبل 8جون2017 کو عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ووٹنگ مکمل ہوگئی،پارلیمنٹ نے 8جون کونئے انتخابات کرانے کے حق میں 522ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے اسکی منظوری دیدی جبکہ مخالفت میں صرف 13 ووٹ ڈالے گئے ۔ 8جون کو عام انتخابات کے ا نعقاد کے باعث گورٹن کا ضمنی انتخاب منسوخ ہوجائیگا۔گورٹن کے پارلیمانی حلقے میں 4 مئی کو ضمنی انتخاب ہونا تھا۔ دریں اثنا وزیراعظم تھریسا مے نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوہرکیساتھ ویلزمیں واکنگ ہالیڈیزکے دوران اچانک الیکشن کرانے کافیصلہ کیا،عام انتخابات کے فیصلے کے بعد ملکہ برطانیہ سے ملکر انہیں فیصلے سے آگاہ کیا۔انکا کہنا تھا کہ ہم پہلے سے زیادہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ واپس آئیں گے ،تھریسامے نے کہا کہ کامیاب ہو کر بریگزٹ میں برطانوی عوام کے مفادات کابہتر دفاع کر سکوں گی،جلد الیکشن کے انعقاد سے بریگزٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گااور برطانیہ کو طویل مدت کیلئے استحکام حاصل ہوگا۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر اعتماد کریں ،نئے مینڈیٹ سے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات کے دوران ان کے ہاتھ مضبوط ہوں گے اور ان لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جو اس عمل کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔دریں اثنا برطانوی میڈیا نے بتایا کہ وزیراعظم تھریسا مے الیکشن سے قبل ٹی وی مباحثے میں حصہ نہیں لیں گی بلکہ مختلف مقامات پر جا کر لوگوں سے ملنا ان کی ترجیح ہو گی۔