مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
فریضہ حج کے بعد قربانی سے جذبہ ایثار اور اطاعت خداوندی کا درس ملتا ہے: پیر منورشاہ جماعتی
برمنگھم ... حج بیت اللہ ایک مقدس فریضہ ہے جس کے دوران انسان خالصتاً اپنے رب کا قرب حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کے سپرد کردیتا ہے۔ فریضہ حج کے بعد قربانی سے جذبہ ایثار اور اطاعت خداوندی کا درس ملتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر طریقت جانشین امیر ملت پیر منور حسین شاہ جماعتی نے فریضہ حج کے بعد واپس برطانیہ آمد پر استقبال کے لیے آنے والے اپنے مریدین، عقیدت مندوں اور چاہنے والوں سے خطاب میں کیا۔ پیر منور حسین شاہ جماعتی عید سے قبل دورہ پاکستان کے لیے گئے تھے وہاں سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف لے گئے۔ ائر پورٹ استقبال کرنے والوں میں پیر اشفاق احمد، صاحبزادہ سید نعمان شاہ جماعتی، مفتی عبدالکریم جماعتی، سید رشید شاہ جماعتی، طاہر بغدادی، بیرسٹر کالے خان، چوہدری غلام حسین، صدر کمیٹی محمد نذیر اعوان اور دیگر کثیر تعداد میں مریدین شامل تھے۔