مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افضل خان کا لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا ہم سب کیلئے باعث فخر ہے: امجد حسین مغل
مانچسٹر :یورپین پارلیمنٹ کے ممبر افضل خان نے رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر کمیونٹی کی خدمت میں ہمہ تن مصروف ہیں انکی سیاسی بالغ نظری تحمل مزاجی قابل رشک ہے سیاست کو عبادت کا درجہ سمجھ کر کام کر رہے ہیں گورٹن کے حلقہ سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن کا ضمنی انتخاب چار مئی کو ہونے جا رہا ہے اور افضل خان کا لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا ہم سب کیلئے باعث فخر ہے پہلی دفعہ کسی ایشیائی نژاد کو لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنا ہم سب کیلئے باعث فخر ہے پہلی دفعہ کسی ایشیائی نژار کو لیبر پارٹی کی برطانیہ بھر میں کسی محفوظ ترین سیٹ کیلئے منتخب ہونا اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انہیں بھاری منڈیٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھیجیں تا کہ ایوان بالا تک ایک موثر اور ٹھوس آواز پہنچ سکے اور ہماری انتہائی حساس مسائل حل ہو سکیں یہ باتیں سیاسی ، کاروباری اور سماجی شخصیت امجد حسین مغل نے خصوصی طور پر افضل خان کی انتہابی مہم کے سلسلے میں میڈیا نمائندگان سے کہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ انکے سیاسی حریف محض الفاظی باتیں کرکے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ گورٹن کے حلقہ میں بسنے والے لیبر پارٹی کے پکے ووٹرز اور حمایتی ہیں ایسے سیاسی کرداروں کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی کمیونٹی کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ ذاتیات کے خول سے باہر نکل باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرکے اور ثابت کرے کہ ہم اجتماعی مفادات کو ذاتیات کی بھینٹ نہیں چڑھاتے انہوں نے کہا کہ اس وقت انتخابی مہم عروج پر ہے اور پوسٹل ووٹوں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے ووٹ کا صحص استعمال کریں افضل خان ہمارے ووٹ کے اصل حقدار ہیں ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر