مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری الطاف شاہد برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپ کے بھی پارٹی صدر ہونگے: رضا ہارون
مانچسٹر:پاک سرزمین پارٹی متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی بھرپور نمائندگی کرتی ہے یہی وہ اہم و خاص وجہ ہے کہ ایک سال کے اندر نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ و یورپ میں بھی اسکی جڑیں بتدریج عوام میں پھیل رہی ہیں اور بیرون ممالک بسنے والی مادر وطن کی با شعور عوام حق و سچ،جھوٹ و فریب کی سیاست کو خوب سمجھتی ہے،برطانیہ میں چوہدری الطاف شاہد کو صدر بنانا ہماری جماعت کا متفقہ فیصلہ تھا قلیل عرصہ میں انہوں نے عملی کام کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک متحرک،محنتی اور جفاکش سیاسی کارکن ہیں اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب نے فیصلہ کیا ہے کہ موصوف کو برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپ بھر کا صدر بنا دیا جائے اب انکی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور وہ برطانیہ و یوپ کے صدر ہوں گے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے تجربے اہلیت اور سیاسی سوجھ بوجھ کی وجہ سے جماعت کے پیغام کو یورپ بھر میں پھیلا دیں گے،یہ باتیں پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیں اس موقع پر برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ جس طرح مرکزی قائدین نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے وہ پورا کرنے کیلئے محنت اور ایمانداری سے بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان میں اب اقرا پروری،سرمایہ دارانہ او جاگیر دارانہ نظام کے خاتمے سے ہی پسے ہوئے طبقات کو انکا جائز حق مل سکتا ہے ہم بیرون ممالک بسنے والوں کے دل اپنی مٹی کے ساتھ ہر وقت دھڑکتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر