مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مواقع دستیاب ہوں تو قوم پوری جرأت اوراعتماد سے آگے بڑھ سکتی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب
برمنگھم ... ہنر مند غربا کو چھوٹے قرضے فراہم کرکے انہیں پیروں پر کھڑا کرنے کے سفر پر تیزی سے گامزن پاکستانی این جی او "اخوت" کے زیر اہتمام ایک تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب تھے۔اس موقع پر اپنے کام کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے ان کہنا تھا کہ پاکستان کے محنت کش اورغریب لوگوں کو مواقع اور سہولیات دستیاب ہوں تو یہی پاکستانی قوم دنیاکی جدید ‘طاقتور اور ترقی یافتہ قوم بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم اور پاکستان کے غیور محب وطن لوگوں کے تعاون سے ہمارے ادارے نے پاکستان میں وہ کام کر دکھایا ہے وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی مدد آپ اور اپنے دین میں موجود اعلیٰ ترین اقدار اور احکامات کی روشنی میں پاکستان میں کروڑوں لوگوں کو روزگار ‘عزت نفس اور قومی اعتماد مہیا کریں گے اور پاکستان نہ صرف پاکستان کے عوام اور اسلامی ملکوں کے عوام بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ایک مثالی اور قابل رشک ملک بنے گا۔انہوں نے کہاکہ 10سال قبل ایک غریب خاتون کو ہم نے 10ہزار روپے قرض دیا ‘اس خاتون نے سلائی مشین خریدی‘ دن رات کام کیا اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروایا ۔اپنے بچوں کا علاج بھی کروایا اور پھر 10ہزار روپے کا قرض حسنہ بھی واپس کیا۔آج یہ خاتون ایک کامیاب اور پر اعتماد خاتون ہیں اور اپنے پاوٴں پر کھڑی ہو کر اب دوسروں کی بھی مدد کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے ایک اور واقعے میں ہمارے ایک ہم وطن نے قرض حسنہ لے کر اپنا کام شروع کیا وہ بھی بہت جلد کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے اور انہوں نے بھی قرض واپس کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ آپ یہ بات پورے یقین کے ساتھ سمجھ لیں کہ پاکستانی قوم وہ قوم ہے جو شدید ترین مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود اپنے دین اپنے کردار اور دیانت داری پر قائم و دائم ہے ۔اگر ہمارے ملک کے لوگوں کو بروقت مدد اور مواقع دستیاب ہوں تو ہماری قوم پوری جرأت اعتماد اور شاندار قومی اور ملی جذبے سے آگے بڑھ سکتی ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر رشید بھٹی ‘چوہدری اظہر محمود ‘ڈاکٹر جعفر قریشی ‘ڈاکٹر حسن جاوید ‘ڈاکٹر مسعود بٹ ‘پی آئی اے کے سلطان میر ‘ڈاکٹر ظہور احمد ‘شیراز احمد خان اور دیگر نے ”اخوت“ کی خدمات اور بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ بعد ازاں ڈاکٹر امجد نے پریکٹیکل ایکشن نامی تنظیم کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو ترقی پزیر ممالک میں اپنے مختلف مائکرو فنانسنگ منصوبوں بارے آگاہی دی جس پر پریکٹیکل ایکشن کی انتظامیہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔