مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی برطانیہ کا سابق خاتون اوّل جموں و کشمیر فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس
لند ن:پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے تحت لندن میں سابق خاتون اوّل ریاست جموں و کشمیر محترمہ فرحت ممتاز راٹھور کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فیصل راٹھور جنرل سیکرٹری پی پی پی آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں اپنی والدہ کے دکھ میں شریک ھونے پر پیپلز پارٹی برطانیہ کا دلی شکریہ ادا کیا کہ ھم ایک خاندان کی حیثیت سے ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ھوتے ھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج جس بھی مقام پہ ھوں وہ اپنی مرحومہ والدہ کی وجہ سے ھوں۔ ھمارا دکھ تو بہت بڑا ھے مگر جو لوگ میری والدہ کو جانتے ھیں وہ ضرور بتائینگے کہ انکے کام بھی عظیم تھے اور ھمارے لئیے یہی مشعل راہ بھی ھیں اور اسی سے ھمیں صبر اور سبق بھی ملتا ھے۔ ھم نے اپنے مرحوم والد ممتاز حسین راٹھور سابق وزیراعظم ریاست جموں و کشمیر سے انسانیت کی خدمت اور سیاست سیکھی اور یہی ھمارا اثاثہ ھے۔ محسن باری سابق صدر پی پی پی برطانیہ نے کہا کہ آج کشمیر ایک عظیم ماں سے محروم ھوگیا اور مائیں سب کی سانجھی ھوتی ھیں ھمیں انکی قدر کرنی چاھئیے۔ راٹھور خاندان کی لازوال خدمات کشمیر اور پیپلز پارٹی میں سنہری حروف سے لکھی جائنگی۔ ابرار میر سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار میر نے کہا کہ وہ ایک حلیم اور انسانیت کی خدمت کرنے والی عظیم خاتون تھی۔ انکی اولاد انکے لئیے ایک بہترین صدقہ جاریہ ھے جو انکے افکار پر عمل کرکے انکا نام بلند کرسکتی ھے۔ آصف علی خان نے کہا کہ ایک مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ھاتھ ھوتا ھے اور مرحومہ فرحت راٹھور کا یہ کردار یقیناً ممتاز حسین راٹھور اور اب فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی میں نظر آتا ھے۔ تقریب سے سردار آصف، مرزا آفتاب باغی، چوھدری نثار، چوھدری قادر، محمد اشفاق شیخ، شفیع بھائی، چوھدری لیاقت، نعیم خان، رانا شکیل، امانت مغل، تنویر شیخ، عرفان احمد اور شعیب شیخ نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ تقریب کے آغاز اور اختتام پر سردار آصف نے مرحومہ کے بلند درجات کیلئیے فاتحہ ادا کی۔