مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کرسٹین دوبارہ لیبرپارٹی سلا ئوکے چیئرمین منتخب
سلا ئو، لیبر پارٹی کے ممبران جنرل کونسل نے اکثریت رائے سے کرسٹین کو دوبارہ لیبرپارٹی سلا ئوکا چیئرمین منتخب کرلیا کرسٹین کا مقابلہ لیبرپارٹی کے سابق وائس چیئرمین چوہدری افتخار سے تھا۔ کرسٹین نے 35 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری افتخار کو 27 ووٹ ملے۔ جبکہ سیکرٹری جنرل کے لئے ظفر عجائب دوبارہ دوسری مرتبہ منتخب قرار پائے ان کا مقابلہ کونسلر پول سول سے تھا۔ ظفر عجائب نے 37 ووٹ حاصل کئے جبکہ کونسلر پول سول کو 25 ووٹ ملے گزشتہ سال کی طرح کرسٹین چیئرمین اور ظفر عجائب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ لیبرپارٹی کے آفیسران کے الیکشن کے دوران لیبرپارٹی کے جنرل کونسل کے ممبران جنہوں نے ووٹ کاسٹ کیا ان میں ممبر آف پارلیمنٹ فیونا میک ٹیگرٹ لیڈر آف دی کونسل راب انڈورسن، ڈپٹی لیڈر و کونسلر جیمس، کونسلر سہیل منور، کونسلر محمد شریف، کونسلر چوہدری نذیر، کونسلر عشرت شاہ، سابق صدر پی ڈبلیو اے، چوہدری صدیق، سابق چیئرمین لیبرپارٹی، راجہ صفدر علی، سابق کونسلر نذر لودھی، چوہدری منیر حسین، زبیر غفور، چوہدری تاج ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے ممبران جنرل کونسل کی حیثیت سے اپنے اپنے ووت کاسٹ کئے، جبکہ اس موقع پر ڈپٹی میئر سلا چوہدری شفیق،سابق میئر سلا چوہدری شفیق، سابق میئر راجہ محمد ذراعت، سابق کونسلر چوہدری مطلوب، کونسلر صوفی راسب سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی