مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیرمیں ری پول کا مکمل بائیکاٹ،ووٹنگ ٹرن آئوٹ صرف1.5فیصد رہا
سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں مودی سرکار کا 38پولنگ سٹیشنز پر ری پول ڈرامہ کشمیریوں نے ناکام بنادیا،کل35ہزار رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف519افراد نے ووٹ ڈالا۔ چرار شریف،بڈگام کے باروسا پولنگ سٹیشن،خان صاحب پولنگ سٹیشن،سرینگر کے ایک پولنگ سٹیشن اور باغِ مہتاب پولنگ سٹیشنز پر ایک بھی ووٹ کاسٹ نہ ہوا۔13پولنگ سٹیشنز پر 20سے کم ووٹ پڑے ۔ووٹنگ ٹرن آئوٹ صرف1.5فیصد رہا۔متعدد مقامات پر کشمیریوں اور بھارتی فو ج میں جھڑپیں بھی ہوئیں،مظاہرین نے فوج پر شدید پتھرائو کیا۔الیکشن کمشنر نے انتخابات میں بھرپور شرکت پر کشمیری عوام کا شکریہ اداکیا۔ مجاہد کمانڈر شہید برہان وانی کے بھائی خالد مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ضلع پلوامہ میں ترال اور دیگر علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مظفر وانی کو2015میں شہید کردیا تھا۔ 25سالہ خالد اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی سے ماسٹرز کر رہا تھا جب اسے بھارتی فوجیوں نے شہید کیا۔ قصبے میں دکانیں اورتجارتی مراکز بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ وادی میں ٹیلی فون سروس بحال کردی گئی۔