مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وقت آ گیا کہ کشمیر پر امریکی ثالثی کرائی جائے:سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ بھارتی اخبار "دا ہندو" کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اتحادی حکومت انتخابات کے دوران کھیلی جانے والی خون کی ہولی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو اقتدار کی بھوکی سیاست کی پالیسی کے تباہ کن نتائج تسلیم کرنے چاہیں، کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اب تک پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نہیں نکال سکا، اب امریکہ کو اس مسئلے پر ثالث بننا چاہئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازعہ بھی امریکہ نے ہی طے کرایا تھا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ دہلی کی جانب سے بھارت کو مکمل ہندو راشٹرا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بھارت کو تباہی کی جانب بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو اب اپنی زندگیوں کی پروا نہیں، وادی میں تباہ کن ماحول بن چکا ہے۔