مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت،بالغ نظری کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت : محمد شبیر
اولڈہم:کشمیر کی دھرتی ماں کے لئے اپنی جان کا عظیم نذرانہ پیش کرنے والے کمانڈر محمد حنیف شہید جیسے قومی ہیرو کی قربانی مشعل راہ بناتے ہوئے جدو جہد آزادی کشمیر کیلئے اپنی زندگی کو وقف کر دینا چاہئے،زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منا کر تجدید عہد کرتے ہوئے انکے بتائے ہوئے راہنما اصولوں پر کار بند ہو کر اپنی منزل کے حصول کو پانے کیلئے آگے سے بڑھ کر جوش و جذبہ سے آگے بڑھتی ہیں،یہ باتیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے راہنما اور متحرک کارکن محمد شبیر کشمیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت تحریک آزادی کشمیر ایسے حساس موڑ پر کھڑی ہے جہاں پر بحیثیت کشمیری ہماری ملی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ اس کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کشمیر کے خون سے وفا کرتے ہوئے ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور منزل کے حصول کو پانے کیلئے کوئی کوتاہی نہ کریں اور ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں یہی ہماری منزل ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جاری جارحیت میں مزید شدت بارے برطانیہ بھر اور بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائیں اس کیلئے بالغ نظری کا مظاہرہ وقت کی اہم ضرورت ہے،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت پانے والے تمام کشمیریوں اور خصوصاً کمانڈر محمد حنیف کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی منزل اب دور نہیں ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر