مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی وارننگ
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم پر سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا صبر بھی جواب دے گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں کا خون کھول رہا ہے ، بھارت کو جاگ جانا چاہیئے ، مسئلے کے حل کے لیے بھارتی حکومت کشمیری نوجوانوں ، حریت رہنماؤں اور پاکستان کے ساتھ ایک میز پر بیٹھے ۔ ادھر مودی سرکار کی سفاکیت کے خلاف وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کی سفاکیت پر سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بھی خامو ش نہ رہے ، ٹی وی انٹرویو میں بھارتی حکومت پر برس پڑے ۔ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت مانے یا نہ ، پاکستان کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ۔ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے کہا کشمیریوں کا خون کھول رہا ہے ، بھارت کشمیر کو کھو دے گا ۔ ادھر بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو روز میں بارہ نوجوانوں کے قتل پر وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال ہے ۔ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال بند ہے ۔ کشمیریوں کے احتجاج کے بعد اننت ناگ میں ضمنی انتخابات 25 اپریل تک ملتوی کر دئیے گئے ہیں ۔