مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی جاسوس کو پھانسی کے فیصلہ پر قوم متحد ھے : شاکرقریشی کاروانِ فکر برطانیہ
لندن : شاکر قریشی چئیرمین اور ڈاکٹر مظہر الہی صدر کاروانِ فکر برطانیہ نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی دینے کے فیصلے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم حکومت پاکستان آرمی اور متعلقہ ادارے اس فیصلہ پر متحد ہیں۔ شاکر قریشی کا کہنا ھے کہ یہ جاسوس اپنے تمام تر عزائم، دھشت گردی، بم بلاسٹس، پاکستان میں انتشار، بلوچستان میں علیحدگی کیلئے غدار پیدا کرنے، ایران اور افغانستان بارڈر کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے بھارتی منصوبوں کو آشکار کر چکا ھے۔ ایران افغانستان اور بلوچستان کے متعلقہ محکموں حکومتوں اور افراد کی مدد سے اس ظالم جاسوس کا نیٹ ورک بھی سامنے آچکا ھے تو ایسے میں بین الاقوامی قوانین کے علاوہ پاکستان کے قوانین اور ملکی سلامتی کے حوالے سے مجرم کو پھانسی کی سزا دی جارھی ھے جو اشد ضروری ھے۔صدر کاروانِ فکر برطانیہ ڈاکٹر مظہر الہی نے کہا ھے کہ انڈیا کے حکمران، انکے آرمی جنرلز اور را کے چیف تک پاکستان کے خلاف زھرانگیز زبان اور دھمکیاں باربار دے چکے ہیں جو ھمارے ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کیخلاف انکے عزائم کو ظاھر کرتا ھے۔ پاکستان جب سے معرضِ وجود میں آیا ھے انڈیا کی ظالمانہ کارروائیوں اور دشمنی کا سامنا کر رھا ھے۔ ایسی صورتحال میں بھی پاکستان اور حکمرانوں نے دوستی اور جنگ و جدل سے باز رھنے کا پیغام دیا ھے لیکن انڈیا مسلسل حملے کر کے مکاری، میڈیا اور فلم انڈسٹری کا سہارا لے کر ھمیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا رھتا ھے۔شاکرقریشی نے مزید کہا ھے کہ ھر روز کشمیریوں پر ظلم کی انتہا دیکھنے کے باوجود، پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کو جان کر بھی، بلوچستان کو الگ کرنے کے اعلان سن کر بھی، پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈور کے خلاف کارروائیوں کو دیکھنے کے باوجود بھی جو لوگ پاکستان میں سیاست اور صحافت کے چولے پہنے انڈیا کے حق میں بولتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی بھی بونی چاھیئے ۔ شاکر قریشی نے کہا کہ ایسے افراد کو شرم سے ڈوب مرنا چاھیئے کہ اب تو انڈیا نے حکومتی سطح پر کلبھوشن کو اپنا جاسوس مان لیا ھے بھارت کا بیٹا کہ کے اس کے عزائم کو مان لیا ھے۔ بھارتی میڈیا نے اس کے بارے خود تفصیل جاری کر دی ھے اور ایران نے بھی اس کے نیٹ ورک کے بارے معلومات فراھم کردی ہیں۔ پاکستان میں بیٹھے انڈین ایجنٹوں، سہولت کاروں اور ھمدردوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ یہ بھی اشد ضروری ہے ۔