مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام جارج گیلوے کو ایوان میں بھیجیں تاکہ ہماری بھرپور نمائندگی ہو سکے: چوہدری محفوظ
مانچسٹر:مانچسٹر کے حلقہ گورٹن سے برطانوی پارلیمنٹ کے لئے انتخاب لڑنے والے امیدوار جارج گیلوے بین الاقوامی شہرت کے حامل شخصیت ہیں جب وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر تھے تو ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند کئے رکھا انکی شخصیت میں دوہرا معیار نہیں جو انکو دوسرے سیاستدانوں سے منفرد کرتی ہے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا انکا شیوہ نہیں،انہوں نے ہمیشہ ظلم و ستم،جبری تسلط اور دنیا بھر میں حل طلب مسائل کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے اسکا انہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا لیکن انکے قدم کبھی نہ لڑ کھڑائے اس کی مثال مسئلہ کشمیرپر انکا ٹھوس موقف اور انکے پیدائشی حق خود ارادیت بارے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا،اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت اور قبضے بارے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہونا ہے وہ مسلمانوں کے حقیقی اور سچے دوست ہیں ہم ان کو انکی بھرپور انتخابی مہم چلا کر انکی کامیابی کیلئے تگ و دو کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری محفوظ احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کو ایسے راہنما کی اشد ضرورت ہے جو انکی آواز پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر بیان کرے تو ایوان اس پر بھرپور توجہ دے اور ماضی اس بات کا گواہ ہے جب بھی انہوں نے ایسا کیا تو اسکا رد عمل ضرورہوا وہ ایک جاندار مقرر ہیں،انہوں نے کہا کہ اب یہ مانچسٹر کے حلقہ کی گورٹن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے،نڈر،بے باک راہنما کا انتخاب کرے جو مصلحت پسندی کی بجائے انکے حقوق کیلئے آواز بلند کرے ہمارے لئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ جارج گیلوے کو ممبر آف پارلیمنٹ منتخب کر کے ایوان میں بھیجیں تاکہ ہماری بھرپور نمائندگی ہو سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر