مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کو اس قابل بنا نا ضروری کہ نوکریاں ڈھونڈیں نہیں پیدا کریں:وزیر سماجی بہبود
میرپور ... آزاد کشمیر کی وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں فرزانہ یعقوب نے کہا ہے کہ عوامی حکومت کی یہ کوشش ہے کہ انٹر پرینور شپ کو ترقی دیتے ہوئے کشمیری عوام کو اس قابل بنا یا جائے کہ وہ نوکریا ں ڈھونڈنے کے بجائے لوگو ں کے لیے نوکریاں پیدا کریں ۔کشمیری قوم پوری دنیا میں اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوا رہی ہے اور میرپور سے لے کر راولاکوٹ تک اور باغ سے لے کر مظفر آ باد تک پور ا کشمیر انتہائی محنتی اور دیانت دار پیشہ ور افرادی قوت کے حامل افراد کا ایک ایسا خوبصورت گلدستہ ہے کہ جس کی خو بصورتی انفردیت بھی رکھتی ہے اور پوری دنیا اس کی معترف بھی ہے ۔ دنیا بھر میں آباد لاکھو ں کشمیری تارکین وطن کی خدمات لا ئق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور کا لج آف ہوم اکنا مکس اینڈ فائن آرٹس مسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ’’میک آ کیک ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کالج آف ہوم اکنامکس اینڈ فائن آرٹس میں ہونے والی اس تقریب اور کیک بنانے کے مقابلے کو نفیس گروپ آف کمپنیز نے سپانسر کیا ۔تقریب سے دیگر مقررین ڈاکٹر محمد سرور وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالو جی ، کالم نگار جنید انصاری ، پروفیسر نسرین طارق چیئرپرسن ہوم اکنامکس کالج ، پروفیسر عا صمہ ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقر یب میں رجسڑار مسٹ پر فیسر طاہر قیوم ، ڈین سائنسزڈاکٹر مشتاق ، ڈین آرٹس پروفیسر چوہدی منیر ، ڈائریکٹر ورکس عرفان حمید ، پروجیکٹ ڈائریکٹر شیخ شجاعت جلیل احمد ، ڈائریکٹر پلائنگ پروفیسر مرزا شبیر احمد جرال ، ڈائریکٹر اسٹیٹ میجر ماجد حسین ، سیکرٹری ٹو وائس چانسلر داؤد علی صدیقی ، پی آر او مرتضی محمود سابق چئیر مین ادارہ ترقیات میرپور چوہدی حنیف ، ڈویثر نل ڈائریکٹر کالجز پروفیسرشہنا ز اعجاز ، پرنسپل غازی الہی بخش گرلز کالج میرپور پر وفیسر انجم افشاں نقوی ، کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سجاد حیدر جرال ، سینئر صحافی خالد محمود انجم اور مسٹ یونیورسٹی کے تمام ڈئریکٹرز اور شعبہ جات کے سربراہان سمیت طالبات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے نفیس گروپ آف کمپنیز کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے اس ادارے میں اتنی زبردست تقریب اور مقابلے کو سپانسر کرتے ہوئے طالبات کے لیے یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اپنی صلا حیتو ں کا اظہار کر سکیں ۔ فرازانہ یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہم نے پہلے بھی یہ کوشش کی ہے کہ معاشرے کے وہ طبقات جو کسی مسئلے کی وجہ سے مالی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں انہیں اپنے قدمو ں پر کھڑا کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے کارو بار شروع کرنے کیے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں اسی سلسلے میں لائیو سٹا ک اور زراعت کے شعبے میں محدود مدت کے لیے بلا سود قرضے دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ایک نئی سکیم کے تحت مستحق اور بیوہ خواتین کو بیس بیس انڈے دینے والی مر غیا ں فراہم کی جا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں سائنسی معلومات بھی دی جاتی ہیں ۔ Make A Cakeمقابلے میں ماجدہ کو ثر نے پہلی ، حنا طارق نے دوسری اور عروج سعید نے تیسر ی پو زیشن حاصل کی ۔ نفیس گروپ آف کمپنیز کی طرف سے جنید انصاری اور لیاقت عباسی نے بیس سوالات پر مشتمل Human Nutrition سے متعلق کوئز کمپٹیشن کے دوران درست سوالات کے جوابات دینے والی طالبات اور اساتذہ میں کیش انعامات تقسیم کیے ۔فریش فلاور کمپیٹیشن میں ردا میر نے پہلی ، آمنہ صغیر نے دوسری اور اقراء شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔