مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بڈگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید 8 کشمیری شہید، پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد: برسوں بیت گئے لیکن عالمی برادری کا ضمیر جاگا نہ ہی بھارت کے ظلم کم ہوئے۔ بھارتی فوج نے تازہ واقعہ میں بڈگام میں اُس وقت فائر کھول دیا جب لوک سبھا کے نام نہاد الیکشن کے خلاف مقامی آبادی احتجاج کر رہی تھی۔ سفاک بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے 8 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ادھر پاکستان نے بھارتی بربریت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نےکہا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم فوری رکوائیں۔کشمیری عوام نے 12 اپریل کو ہونے والے نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ مودی سرکار نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے 20 ہزار اضافی فوجی تعینات کئے ہیں لیکن ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے حریت قیادت کو بھی نظربند کر دیا ہے۔دوسری جانب، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لارٖڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کے لئے یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماؤں کی مکمل حمایت کرنا ہو گی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مطالبہ کیا کہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے حوالے سے امریکہ سمیت دنیا بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے۔