مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجی گاڑی کی کارکو ٹکر سےنوجوان شہید،مظاہرے اور جھڑپیں
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیر ی نوجوان بھارتی فوج کی بربریت کی بھینٹ چڑھ گیا،سری نگر میں بھارتی فوج کی ایک گاڑی نے جان بوجھ کار کو ٹکر ماردی جس سے نوجوان کرکٹر شہید ہوگیا اورایک نوجوان زخمی ہوا۔اس واقعہ کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آگئے اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی ،بھارتی فورسز نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ،مظاہرین نے مزاحمت کی اور کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں ،اس دوران بیسیوں شہری زخمی ہوگئے ۔دوسری طرف حریت رہنماؤں کیساتھ ساتھ سکھ رہنماؤں نے بھی آج ہونیوالے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی ۔تفصیلات کے مطابق سری نگر کے علاقے برین نشاط میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں محمد اشرف نامی شخص شہید ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی ارشد احمد شدید زخمی ہوا۔محمد اشرف ریاستی سطح پر کرکٹر کے کھیل میں جاناپہنچانا نام ہے ، اس سے قبل بھارتی فوج نے 2کرکٹرز اور تائیکوانڈو کے ابھرتے کھلاڑی کو بھی شہید کردیاتھا۔خبر پھیلتے ہی سری نگر کے لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے زبردست مظاہرے کئے اور بھارت کیخلاف نعرے لگائے ، مشتعل ہجوم نے بھارتی فورسز کی ایک گاڑی نذرآتش کی اورپتھرائو شروع کر دیا ،جس پر بھارتی فوج نے انہیں منتشر کرنے فائرنگ ،لاٹھی چارج ،پیلٹ گن اور آنسو گیس کا اندھادھند استعمال کیا ،اس دوران شدید جھڑپیں ہوئیں اوربیسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب ریاست میں جاری شدیدبارشوں کاسلسلہ تھم گیا جبکہ کوکرناگ سے ایک شہری اوربٹالک سیکٹرسے برفانی تودے تلے دب کرہلاک ہونیوالے 3 فوجیوں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں جس کے بعدبارشوں سے پیش آنیوالے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد8 آگئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں سکھ انٹی لیکچول سرکل( ایس آئی سی)نے سکھ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ9اور 12اپریل کو مقبوضہ علاقے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں ہونیوالے بھارتی پارلیمنٹ کے نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ کشمیر ایس آئی سی کے چیئرمین نریندر سنگھ خالصہ نے سرینگر میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ شہدا اور بھارتی جبر وا ستبداد کا شکار تمام کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت ہو گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کاکہناہے کہ قابض انتظامیہ نے انتخابی ڈرامے کے انعقاد کے لیے جموں و کشمیر کوایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے ، چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی فورسز لوگوں کوانتخابی ڈرامے میں شرکت پر مجبور کرنے کے لیے دباؤ بڑھا رہی ہیں۔