مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وطن عزیز کیلئےآگے بڑھنےاسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا وقت آگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
لندن ... آزادی کے بعد سے آج تک ملک میں خرابیوں کا تذکرہ کرنے والوں کو پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا طلوع ہوتا سورج بھی دیکھنا چائیے، افواج پاکستان ملک کی نظریاتی سرحدوں، ایٹمی قوت اور عوام کی جانوں کی محافظ ہے اور اپنا یہ فریضہ ہر قیمت پر ادا کرتی رہے گی۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد آپریشن ردالفساد ملک بھر میں پورے زور سے جاری ہے جس میں فسادیوں کے قلع قمع کیساتھ ساتھ عوام کو آگاہی کی ضرورت ہے جسکے لیئے میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈایئریکٹر جنرل آئی ایس پی آر آصف غفور نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ برطانیہ میں مقیم قومی میڈیا کے نمائندگان سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صحافیوں کے ایک ایک سوال کا جواب بڑے موثر انداز میں دیا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ستر سالوں سے خرابیوں کا واویلا کرنے والوں کو ملک میں اب ہو ے والی بہتری پر بھی نظر کرنی چاہیے، مملکت خداداد پاکستان ہمیں ماں کی طرح عزیز ہے ہمیں ہر حال میں ناصرف خود اسکی عزت کرنی ہے بلکہ اسکی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پر نظر رکھنی ہے۔ آرمی چیف کے برطانوی دورے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات اور افغانستان کے علاوہ متعدد اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی ہے جسکے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بہت سے قومی امور میں افواج پاکستان اپنی نیوٹرل پوزیشن برقرار رکھنا چاہتی ہے پاکستان کے عوام خود فیصلہ کریں کہ کون اچھا یا برا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے حوالے سے جس طرح پوری قوم عدل اور انصاف کی منتظر ہے اسے طرح پاک فوج بھی ہے، ردالفساد آپریشن کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے، امریکہ نے ہمیشہ کی طرح ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔ آپریشن رد الفساد کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہوں گے، پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا ہے جس کے لئے مدرسوں اور تعلیمی اداروں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مدرسہ ریفارمز پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔جنرل راحیل شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی اسلامی ممالک کی افواج کی سربراہی کا معاملہ فائنل ہو چکا ہے تاہم پاکستانی دستے سعودی عرب سے باہر نہیں جائیں گے۔آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دورہ برطانیہ کامیاب رہا اور پاکستان نے برطانیہ کو پاکستان دشمن تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع میں ہماری نہیں تھی، امریکہ نے رشیا کے خلاف ہمیں استعمال کیا، طالبان بنائے گئے لیکن بعد میں حالات ٹھیک کئے بغیر امریکی چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ کی طرح ہمیں اب بھی اکیلا چھوڑ دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ستر سال سے یہی سنتے آ رہے ہیں کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ابھی تک مشکل وقت سے ہی گزر رہا ہے لیکن اب ہماری راہ متعین ہو گئی ہے۔