مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ علی ذوالقرنین پر لگے کرپشن کے الزامات میں رہائی حق و سچ کی فتح ہے:چوہدری شبیر
اولڈہم:سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین پر لگے کرپشن کے بے بنیاد الزامات میں رہائی حق و سچ کی فتح ہے سیاسی بنیادوں پر جانے والے مقدمات بالآخر ناکامی کا سامنا کرتے ہیں یہ سلسلہ اب بند ہو جانا چاہئے،پاکستان چین اقتصادی راہداری سے آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن کو بھی فائدہ ہو گا اس کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ ضلع بھمبر کی لیڈر شپ سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق سابق سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور علی ذوالقرنین علاقہ کے وسیع تر مفاد کیلئے سیاسی وابستگی اور نظریات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریں جو انکی سیاسی پختگی کا عملی نمونہ ہو گا اور علاقہ کی تقدیر بدل جائے گی،ان خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری شبیر احمد بہملوی نے حلقہ کی عوام سے ایک خصوصی بیٹھک کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ بلا تفریق عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے کیونکہ انکے پاس دو تہائی اکثریت ہے اور سی پیک منصوبہ جو کہ آزاد کشمیر کے خطہ سے بھی گزرے گا اس سے زیادہ سے زیادہ مفاد حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے اپنے مطالبات منوائے اس کیلئے تمام جماعتوں پر مشتمل ایک نمائندہ گروپ تشکیل دیا جانا چاہئے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے سیاسی قائدین اس ضمن میں سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پر چوہدری سجاد بشیر چیئرمین چوہدری محمد اقبال،چوہدری عبدالرحمن،چوہدری شیر زمان،چوہدری امجد حسین،چوہدری محمد نعیم،راجہ ظفر،چوہدری یاسر ایڈووکیٹ اور چوہدری محمد منشاء بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر