مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گلگت بلتستان کو متنازعہ بنانا مسئلہ کشمیر کے موقف کو کمزور کرنا ہے: محمد سلیمان رکھیالوی
اولڈہم:گلگت اور بلتستان کی آئینی و قانونی حیثیت کو متنازعہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ اقتدار میں بیٹھی طاقتیں گھنائونی سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمت عملی کے تحت ایسا کر رہی ہیں یہ علاقہ ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے اسے متنازعہ بنانے کا مقصد مسئلہ کشمیر کے موقف کو عالمی سطح پر کمزور کر کے بھارت کو سنہری مواقع فراہم کرنا ہے جس کے تحت بین الاقوامی طاقتوں کو وہ باور کروائے کہ مقبوضہ کشمیر متنازعہ نہیں بھارت کا اٹوٹ انگ ہے پہلے ہی وہ یہی کہتے پھر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کی سب سے بڑی ڈسٹرکٹ بار میرپور کے سابق سیکرٹری جنرل محمد سلیمان رکھیالوی ایڈووکیٹ نے اس حساس مسئلہ بارے جاری حالیہ بیان بازی بارے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آج کے جدید طور پر دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے،بھارت اور پاکستان کے انتہائی مفاد میں یہ بات ہے کہ وہ سب سے بڑے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر سنجیدگی سے حل نکالے بجائے کہ اپنے وسائل کو محض ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے دفاع پر خرچ کرنے غریب عوام پر خرچ کرے چند سالوں کے اندر ہی دونوں ممالک ترقی کی منازل کو طے کرتے ہوئے ایک خوشحالی اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑی ہوں گی،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں بنیادی فریق آر پار کے کشمیری ہیں انکو شامل کئے بغیر بھی اسکا پائیدار حل نا ممکن ہے انہیں ہر صورت شامل کیا جانا چاہئے خطہ کے اندر استحکام اور دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ حل طلب مسائل کے نتیجہ خیز حل میں پنہاں ہے اس کے بغیر محفل دیوانے کا خواب ہے جو پورا نہیں ہو سکتا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر