مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کسی صورت تقسیم کشمیر کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
مظفر آباد :پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت تقسیم کشمیر کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے اور وزارت خارجہ کے اہلکار کو صدر بنانے سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ نواز شریف تقسیم کشمیر کی راہ پر گامزن ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل کو ختم کرنے کے لئے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت ہی نہیں، آزاد کشمیر کے نوجوان روزگار کے لئے ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔ایسے لگتا ہے کہ مجید دور کے لوگ ہی فاروق حیدر کے ساتھ ہیں، فاروق حیدر بتائیں موجودہ صورتحال میں احتساب کیسے ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خواجہ فاروق احمد،سردار گل خنداں،پروفیسر تقدیس گیلانی، سید جواد گیلانی، عدیل میر، راجہ شیرازبھی موجود تھے ، بیرسٹرسلطان نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جار ی مظالم کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے ۔پریس کانفرنس کے بعد بیرسٹر سلطان نے پریس کلب کے باہر محکمہ ٹیوٹا سے فارغ کئے گئے ملازمین کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اور ملازمین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔