مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایم کیو ایم کی سابق ممبر سندھ اسمبلی نادیہ گبول والد سمیت پیپلز پارٹی میں شامل !!
کراچی ... کچھ عرصہ قبل ایم کیو ایم کو خیر باد کہنے والی خاتون سیاستدان نادیہ گبول نے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کے بااثر سیاستدان اویس مظفر ٹپی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ گبول کا کہنا تھا کہ ان کے ایم کیوایم سے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے تاہم نظریاتی اختلافات کی وجہ سے ایم کیو ایم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کی ایم کیوایم میں شمولیت بھی اس کی ایک وجہ ہے۔ نادیہ گبول نے پارٹی ميں شامل کرنے پرپیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے پیپلز پارٹی سے پرانے تعلقات تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے سابقہ جماعت ایم کیو ایم سے ذاتی نہیں بلکہ نظریاتی اختلافات تھے جس بنا پر وہ پارٹی چھوڑی۔ نادیہ کے والد عبداللطیف گبول نے بھی بیٹی کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سندھ کے وزیر اور آصف علی زرداری کے معتمد خاص اویس مظفر ٹپی نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ پاکستان اور خاص کر سندھ کی سیاسی تاریخ میں ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی معروف سیاستدان نے ایم کیو ایم کو چھوڑا ہو، اس حوالے سے ایم کیو ایم کا بھی فوری ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔