مقبول خبریں
اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کو فعال کردار ادا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے ہیں:بیرسٹر امجد
بے نظیر بھٹو کو جمہوریت کے دشمنوں نے قتل کیا، برطانوی وزیر اعظم
تارک وطن بزرگوں نے محنت کا جو بیج بویا تھا آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
خوشحالی شریفوں اور زرداریوں کیلئے نہیں غریبوں کیلئے ہونی چاہئے: عمران خان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برما میں مسلمانوں کا قتل عام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے:وہیپ اینڈریو
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
لوٹن:مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تحریک آزادی ونگ کے چیئرمین اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سید حسین شہیدسرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز آزاد کشمیرکے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید شاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں اپنی رہائشگاہ کاغان ہاؤس لوٹن پر عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سید محمودشاہ قادری ، اندلیب راجہ اور شاہد حسین سیدبھی موجود تھے۔شاہد حسین سید نے مہمان کو پھول بھی پیش کئے۔ اس موقع پر آزادکشمیرکے موجودہ حالات خاص طورپر تعلیمی نظام پر گفتگو کی گئی۔ سید حسین شہید سرورنے کہاکہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے تعلیم اشد ضروری ہے۔تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں۔انھوں نے کہاکہ تعلیم کے نظام کو موثر بناناخصوصاً تعلیمی معیارکو بہتر بناناوقت کی ضرورت ہے۔اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے دیگرممالک کے معیار ی تعلیمی اداروں کے تجربات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔برطانیہ سمیت متعددممالک میں ہزاروں کی تعدادمیں تعلیم سمیت مختلف شعبوں کے ماہرکشمیری مقیم ہیں اور ان کی صلاحیتوں سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔سیکرٹری اعلیٰ تعلیم سید شاہد محی الدین قادری نے سید حسین شہید سرور کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ واقعاً تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔ انھوں نے بتایاکہ حکومت آزادجموں و کشمیرتعلیم کے معیارکو بہتربنانے خاص طورپراعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ترجیحات بنیادوں پر کام کررہی ہے اور ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔