مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اورتشدد سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا: راجہ یعقوب
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار اور سکیورٹی ادارے جتنا مرضی ظلم و ستم کر لیں اور نہتے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر انکی آواز کو دبانے کی کوشش کریں کشمیری قوم اتنے ہی مضبوط ارادوں اور ٹھوس عزم کے ساتھ اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کیلئے علم بغاوت بلند کر کے جدو جہد کرے گی اسکی تازہ ترین مثال مقامی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں ایک کرکٹ میچ کے شروع ہونے سے پہلے ٹیم کی پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پہن کر اور پاکستانی ترانہ بجا کر بھارت کیلئے واضع پیغام سے ملتی ہے کہ وہ بھارت سے ہر صورت علیحدگی چاہتے ہیں یہ باتیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے قائم مقام صدر راجہ محمد یعقوب نے خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں کی فی الفور گرفتاری بوکھلاہٹ کا شکار ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے،برطانیہ بھر میں بسنے والے کشمیری اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی طاقتوں،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان کھلاڑیوں کی رہائی کو ممکن بنانے کیلئے بھارت پر دباء ڈالیں جو کہ جمہوریت کے چیمپئن بنتے پھرتے ہیں،کہاں ہے وہ جہاں ہر کوئی اپنی رائے کا آزادی سے اظہار کر سکے مقبوضہ کشمیر ایک متناذعہ علاقہ ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے بھارت کے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کشمیری نوجوانوں کے جذبے کو مزید تیز کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سرد مہری افسوس ناک ہے،وہ اپنے ذاتی چکروں میں لگے ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر اس وقت ان کی فوقیت نہیں ہے بلکہ اپنے مفادات کو مزید مستحکم کرنا اور ذاتیات کو فائدہ پہنچانا انکا اولین ایجنڈا ہے جس میں وہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں کشمیر قوم کو اپنے حق خود ارادیت کے لئے خود ہی لڑنا ہو گا وگرنہ مسئلہ کشمیر پھر سرد خانے کی زینت بن جائے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر