مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان نے پارلیمنٹ میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کیا:باسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بحیثیت ایک محب الوطن ہونے کے ناطے ملک میں کرپشن،اقرا پروری،سفارشی کلچر اور غریب و امیر کے لئے دوہرے نظام عدل کے خلاف اپنا کردار موثر طریقے سے نبھانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اور پارلیمانی نظام حکومت میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا ہے اور تواتر کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں انکی بہادری،جرات مندی اور حق و سچ کی خاطر علم بغاوت بلند کرنے کو بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں کہ پاکستان کی ستر سالہ تایخ میں پہلی مرتبہ سیاست کے میدان میں ایک ایسا شخص آیا جو ذاتی لالچ کو پس پشت ڈال کر صرف غریب عوام اور ایک ایسے پاکستان کی خواہش میں لگ گیا جہاں پر عدل و انصاف اور تمام شعبہ جات میں سب کیلئے یکساں نظام ہو یہی چیزیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں جو عوام کی خوشحالی کا باعث بنتی ہیں،ان باتوں کو فرط جذبات اور مادر وطن کی مٹی سے انتہائی محبت سے لبریز تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے نائب صدر سید باسط شاہ مشوانی نے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اب دو طبقات عدالتوں اور پاکستانی عوام نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ملک کی سمت کا تعین کرنا ہے کہ بادشاہی نظام چلے گا یا پھر حقیقی جمہوریت جس میں عوامی خدمت ہی اولین ترجیح ہو گی،عمران خان بیک وقت جج اور جیوری کا کردار ادا نہیں کر سکتے اور نہ ہی قانون اسکی اجازت دیتا ہے یہ کام عدالتوں نے اپنے ضمیر کو جگا کر بغیر کسی خوف و دبائو اور عین قانون کے مطابق کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کے اندر شعور آ چکا ہے اب وہ تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنے حق کے لئے کھڑے ہوں گے،ہم بیرون ممالک بسنے والے تحریک انصاف کی مضبوطی اور منشور کو قریہ قریہ پہنچانے کیلئے پاکستان بھر میں اپنا اثر و رسوخ بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔خصوصی رپورٹ :فیاض بشیر