مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کوئی سرحدی تنازع نہیں ، حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے ،صدر سردار مسعود
اسلام آباد:صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں اور بدلتے رجحانات کی وجہ سے موجودہ ورلڈ آرڈر تبدیل ہو جائے گا، روس، چین اور افریقہ سے نئی طاقتیں ابھریں گی،نئے اتحاد بنیں گے اور کچھ علاقائی تنظیمیں ٹوٹ جائیں گی،کشمیر کا مسئلہ کوئی سرحدی تنازع نہیں ہے ۔ 85 ہزار مربع کلومیٹر رقبے اور دو کروڑ آبادی کے حق خودارادیت اور حاکمیت کا مسئلہ ہے جس سے کسی صورت صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دنیا کے 29 ممالک کے زیر تربیت فوجی افسران کے گروپ اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صدر آزاد کشمیر نے فضائیہ کے زیر تربیت افسران سے خطاب کے علاوہ ان کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دئیے ،قبل ازیں سیکرٹری انفارمیشن آئی ٹی اور سیاحت منصور قادر ڈار نے انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔