مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
یو ایس ایڈ اور روورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے توانائی سیکٹر سے عوامی آ گاہی مہم
میرپور ...آزادجموں کشمیر رورل سپورٹ پروگرام اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے آگاہی مہم بابت توانائی سیکٹر سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر کشمیرروورل سپورٹ پروگرام آزاد کشمیر رب نواز خان،محمد فاروق بانیاں ریجنل پروگرام مینجر ،علی قمر ریجنل پروگرام مینجر ،محمد یونس خان ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر اور ایکسین برقیات طاہر رتیال نے کہا کہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے اس وقت آزادکشمیر اور پاکستان کو توانائی کے شدید ترین بحران کاسامنا ہے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم نے آزادکشمیر کی 64یونین کونسلز میں عوام کو شعور کی فراہمی کے سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے میرپور ڈویژن کی 22یونین کونسلز میں محکمہ برقیات اور صارفین یعنی عوام کے درمیان ڈائیلاگ کو بہتر بنانے کیلئے میڈیا اور این جی او ز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپور کے مقامی ہوٹل میں ’’مکالمہ آگاہی مہم بابت توانائی سیکٹر ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ورکشاپ میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر مرزا خالد ،کشمیر پریس کلب میرپور کے سیکرٹری نشرواشاعت خالد انجم ،ٹی وی ریڈیو اینکر کالم نگار جنید انصاری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بجلی کی کمی کے حوالے سے عوامی سطح پر شعور کی بیداری ،محکمہ برقیات کے لیول پر پائے جانے والی مختلف خامیوں کی نشاندہی اور توانائی کے سستے ریسورسز پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا ۔ورکشاپ کے دوران گروپ ڈسکشن بھی کی گئی ۔