مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کی بھرپور مخالفت کریں گے: چوہدری محمد اخلاق
مانچسٹر:جموں و کشمیر لبریشن لیگ ریاست کی وحدت اور حق خود ارادیت کی داعی ہے،گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے یا ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم کی بھرپور مخالفت کریں گے،محمد اخلاق چوہدری صدر لبریشن لیگ برمنگھم کا کل جماعتی میٹنگ سے خطاب،برمنھگم لبریشن لیگ کے صدر چوہدری محمد اخلاق نے ڈاکٹر مسفر حسن صدر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کی ہدایت پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس جس میں گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا شرکت کی،محمد اخلاق نے لبریشن لیگ کی مرکزی قیادت کی جانب سے وضع کردہ پالیسی بیان کرتے ہوئے کانفرنس کو بتایا کہ لبریشن لیگ ریاست جموں کشمیر کی وحدت اور حق خود ارادیت کے اصول پر کار بند ہے جو جماعت کے بانی صدر جناب کے ایچ خورشید نے1962میں وضع کئے تھے، انہوں نے کانفرنس میں شریک دیگر جماعتوں کی جانب سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے خلاف اتفاق رائے کو ریاست جموں کشمیر کے مستقل اور کشمیر میں جاری تحریک کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کانفرنس کو اس ضمن میں ہونے والے مشترکہ اقدام کیلئے لبریشن لیگ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر