مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ پارہ چنار ، بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو پھانسی دی جائے:علماء کرام
اولڈہم:اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی اسلامی تعلیمات ہمیں اسکا درس دیتا ہے فرقہ واریت کی آڑ میں پاکستان دشمن طاقتیں ایک لمبے عرصہ سے اپنے مضموم عزائم کو پایہ تکمیل پہنچانے اور مادر وطن کو ترقی کی جانب بڑھتا دیکھنا نہیں چاہتے اسی لئے ایسے تخریبی حربوں کا بے دریغ استعمال کر کے پاکستان کی قوم کو آپس میں لڑانے کیلئے مصروف عمل ہیں،سانحہ پارہ چنار میں بے گناہوں کا خون بہایا گیا جو ایک ایسا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جنہوں نے اس گھنائونے کھیل کو بے دردی سے کھیلا ہے ایسے کرداروں کو فی الفور منظر عام پر لا کر سر عام پھانسی دی جائے اور اگر جو بیرونی ہاتھ کار فرما ہیں انکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں،یہ باتیں اس افسوسناک واقعہ کے بعد جید علمائے کرام اولڈہم مساجد کونسل کے صدر مولانا قاری عبدالشکور قادری،قاری خادم حسین چشتی،قاری منظور احمد شاکر،مولانا شفیق الرحمن شاہین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انتہائی دکھ اور رنج و غم کے ساتھ کیں،انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن رد الفساد میں مزید تیزی لا کر ملک دشمنوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے تاکہ وہ طاقتیں جو پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے،ہمارے حکمرانوں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ مصلحت پسندی کی بجائے ملکی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنائیں یہ نہ ہو کہ حالات قابو سے باہر ہو جائیں ملکی سالمیت اور ترقی کا راز پر امن پاکستان ہے جس کے مفادات کا تحفظ ہم سب پر عین فرض ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر