مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی برطانوی دارالعوام اور دارالامرا کے اسپیکرز سے ملاقاتیں !!
لندن ...قومی اسمبلی پاکستان کے اسپیکر ایاز صادق نے برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر جان برکو سے لندن میں ملاقات کی، اس موقع پر اسپیکر نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے حکومت کی تیار کردہ جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی انھیں بتایا، اور کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے ہاتھوں لرزہ خیزانسانی اور معاشی نقصانات اٹھائے ہیں اس لئے پوری دنیا کو پاکستان کی حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں کیونکہ ان سے انتہا پسندی کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کے الٹے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ملاقات میں ہاؤس آف لارڈز کی لارڈ سپیکر بیرونس ڈی سوزا ا وردولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے )کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ولیم ایف شیجا بھی موجود تھے۔ ان شخصیات نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو یقین دلایا کہ پاکستان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔ ملاقات کے دوران لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنرواجد شمس الحسن اورڈپٹی ہائی کمشنر عمران مراز بھی موجود تھے، سپیکر ایاز صادق نے برطانوی پارلیمنٹ اور سی پی اے کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت کی تعریف کی،انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت جڑ پکڑ رہی ہے، اور جمہوریت کا تسلسل جاری رکھنے پر تمام سیاسی جماعتیں متحد اور ایک ہیں،انھوں نے بتایا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعاون میں مزید اضافے کیلئے قومی اسمبلی میں پاک برطانیہ فرینڈشپ گروپ قائم کردیا گیا ہے۔ جان برکاؤ اور بیرونس ڈی سوزا نے انھیں قومی اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی۔