مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین بلاول نے آزاد کشمیر کی صدارت لطیف اکبر کو سونپ کردل جیت لئے:چوہدری شبیر
اولڈہم:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی صدارت جماعت کے سینئر اور مخلص ترین کارکن راہنما چوہدری لطیف اکبر اور نوجوان راہنما راجہ فیصل راٹھور کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپ کر کارکنان کے دل جیت لئے ہیں اور واضع پیغام دے دیا ہے کہ ہماری جماعت تمام فیصلے سیاسی تدبر اور دور اندیشی سے کرتی ہے نہ کہ شخصیات کو مد نظر رکھ کر کرتی ہے ہم انکو اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اب ذہنی طور پر انتہائی پر سکون ہیں کہ وہ بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سوچ و نظریے اور بے نظیر بھٹو شہید کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل در آمد کر کے ایک دفعہ پھر پیپلز پارٹی کو عروج کی بلندیوں کو چھونے کی طرف لے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر کارکن سیاسی،سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری شبیر احمد بہلوی نے میڈیا نمائندگان سے گفت و شنید کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ انکا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ضلع کے وزرا اور ایڈ منسٹریٹر حضرات نے کارکنان کی عزت نفس کی حفاظت اور عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے انکی توہین کو اپنا وطیرہ بنایا ہوا تھا اور استحصال بھی کھلے عام کیا گیا اب دوبارہ انکو جماعتی عہدوں سے نوازنے سے کارکنان کے دلوں کو ٹھیس پہنچنے کے ساتھ سوالیہ نشان ہے،مرکزی قیادت کو تمام فیصلوں کو مکمل تحقیقات کے بعد کرنا چاہئے تھا ہم سمجھتے ہیں کہ جب دوبارہ جماعت عروج کی طرف گامزن ہے ایسے میں مفاد پرست ٹولہ پھر ذاتی مفادات کیلئے اجتماعی کو دائو پر لگا کر نا قابل تلافی نقصان پہنچانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر