مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین پارٹی پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے:چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم:پاک سر زمین پارٹی درمیانے اور متوسط اور معاشرے کے اندر پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتی ہے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور سیکرٹری جنرل رضا ہارون کی کاوشوں سے اسکا دائرہ کار بیرون ممالک بسنے والے محب الوطنوں تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ ظلم و ستم کا شکار ہونے والے افراد بلا خوف باطل طاقتوں کے سامنے اپنی آواز اور حقوق کیلئے علم بلند کر سکیں،23مارچ یوم پاکستان،تجدید عہد اور جماعت کا یوم تاسیس منانے کیلئے لندن کے علاقہ والتھم سٹو کےGrove Hallمیں ایک پروقار تقریب31مارچ شام کو ساڑھے چھ بجے منعقد ہونے جا رہی ہے برطانیہ بھر میں پاک سر زمین پارٹی کے سوچ و افکار سے مطابقت رکھنے والے محب الوطن پاکستانیوں سے اس تقریب میں شرکت کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے،جماعت کے سیکرٹری جنرل رضا ہارون اس تقریب میں شرکت کرنے کیلئے خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لا رہے ہیں جو پاکستان کے حالات کی تازہ ترین صورتحال کے علاوہ جماعت کی اس وقت تک کی کارکردگی اور نامور شخصیات کی شمولیت بارے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں گے یہ باتیں پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے میڈیا کو خصوصی طور پر بتائیں،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ بھر میں ہم خیال ساتھی شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہمارے جماعتی ساتھی برطانیہ بھر میں اس سلسلے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں ہم جماعت کی کارکردگی کو نمایاں بنانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر