مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، او آئی سی
مظفر آباد: آزاد کشمیر کے دو روزہ دورہ کے موقع پر او آئی سی کے وفد نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی قابل تشویش ہے۔ وفد نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور حقوق انسانی کی پامالیوں کو بند کرے اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں بشمول آئی پی ایچ آر سی کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایچ آر سی اور او آئی سی کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔ وفد نے بتایا کہ او آئی سی نے 1990سے لیکر اب تک مسلسل ہر سال کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی ہے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد کے ساتھ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے وفد کے اعزاز میں عشایہ بھی دیا۔