مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز نے جعلی مقابلہ میں مزید2نوجوان شہید کر دئیے
سرینگر:بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے جعلی مقابلہ میں مزید2نوجوان شہید کر دئیے جبکہ نام نہادضمنی انتخابات کے پیش نظروادی بھرمیں 160سے زائدنوجوان گرفتارکرلئے گئے ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج اورپولیس نے ضلع پلوامہ میں مشترکہ کارروائی کی،اس دوران فرضی جھڑپ میں رئیس احمدوانی اورفاروق احمدہْراکوشہیدکردیاگیا،بھارتی پولیس کے ایک عہدیدارنے دعویٰ کیاکہ یہ دونوں نوجوان’حزب المجاہدین‘کے جنگجوتھے ، ناکے پرروکاتوانہوں نے فائرنگ کردی جس پرجوابی کارروائی کی گئی۔دریں اثنامعصوم نوجوانوں کی شہادت پرشہری مشتعل ہوگئے اوراحتجاج شروع کردیا،لوگوں کی ایک بڑی تعداد اوانتی پورہ پولیس سٹیشن کے باہرجمع ہوگئی اورلاشوں کی حوالگی کامطالبہ کیا،تاہم بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی،جس پرلوگ مزید مشتعل ہوگئے اورفورسزپرپتھراؤشروع کردیا،چنانچہ شہربھرمیں جھڑپیں شروع ہوگئیں،بعدازاں حکام نے نوجوانوں کی لاشیں ورثاکے حوالے کردیں۔دریں اثناقابض فورسزنے ڈھونگ ضمنی الیکشن کے قبل شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباداوردیگراضلاع میں بڑے پیمانے پرپکڑدھکڑکی،اس کریک ڈاؤن کے دوران160سے زائدنوجوانوں کوحراست میں لے لیاگیا۔