مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملالہ یوسف زئی کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات، اپنی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پیش کی !!
لندن ... پاکستان میں خواتین اور بچیوں کی تعلیم عام کرنے کی پاداش میں طالبان کے ہاتھوں زخمی ہونی والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے لندن میں ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی اور اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ”آئی ایم ملالہ“ پیش کی جس پر ملکہ نے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملالہ نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تعلیم کے موضوع پر بات چیت کی۔ اس نے ملکہ سے کہا کہ یہ ملاقات اور اس میں اپنی لکھی ہوئی کتاب آپ جیسی ہستی کو پیش کرنا ایک خواب لگتا ہے۔ ملالہ نی ملکہ برطانیہ کو بتایا کہ اسکی خواہش ہے کہ دنیا کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔ حتی کہ برطانیہ میں بھی کچھ بچے ایسے ہیں جو سکول نہیں جا پاتے ملالہ نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کی مدد کرے گی۔ اس موقع پر پرنس فلپ نے حسب عادت دلچسپ جملے بازی بھی کی، عملے کے مطابق پرنس فلپ کی اس بات پر کہ والدین انہیں سکول اس لئے بھیجتے تھے کہ وہ گھر سے دور رہ سکیں تاکہ گھر میں سکون ہو، ملالہ بے اختیار کھل کھلا کر ہنسی۔ ملاقات میں اس کے والد ضیا الدین یوسف زئی بھی ہمراہ تھے۔ ملکہ الزبتھ نے پاکستان کی اس بہادر بیٹی کی بہادری سے متاثر ہوکر اسے بکنگھم پیلس آنے کی پیش کش کی تھی۔