مقبول خبریں
برطانوی معاشرے میں رہتے ہوئے تمام تہوار میں حصہ لینا چاہئے: افضل خان
سپینش شہریت کے حامل سائنسدانوں کی قدرتی آفات پر ریسرچ
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان تیسری بار دلہا بن گئے، بشریٰ بی بی سے نکاح ہو گیا
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
کیا یورپ ٹوٹ رہا ہے ؟
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کو صوبے کی تشکیل کا اختیار پاکستان کے پاس نہیں: پیر صدر الدین راشدی
بریڈ فورڈ:پاکستان قونصلیٹ بریڈ فورڈ میں قونصلر جنرل احمد امجد علی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے پیش نظر ایک خصوصی سرجری کا اہتمام کیا جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر پیر صدر الدین راشدی اور او پی ایف کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور انکے ہمراہ وزارت خارجہ کے اعلیٰ آفیسران بھی تھے جبکہ سرجری میں بریڈ فورڈ،لیڈر شفیلڈ،ڈیوز بری،ہڈرز فیلڈ،ہیلی فیکس اور دیگر علاقوں سے کونسلر،سابق لارڈ میئرز اور عوامی نمائندوں نے خصوصی شرکت کی،سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے کمیونٹی کی طرف سے کئے گئے سوالوں کے براہ راست جواب دیئے انہوں نے میڈیا کے ایک سوال جس میں انہوں نے موجودہ پاکستان حکومت کی طرف سے آزاد کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بتائے جانے کی تجویز اور حکومتی پالیسی بارے دریافت کیا اس پر سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی مرضی کے بغیر پاکستان آزاد کشمیر کو صوبہ ڈکلیئر نہیں کر سکتا یہ فیصلہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے خود کرنا ہے اور حکومت پاکستان انکے فیصلے کا احترام کرے گی انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبے کی تشکیل کا اختیار پاکستان کے پاس نہیں ہے انہوں نے پاکستان میں تارکین وطن کی جائیدادوں اور قبضہ مافیا سے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے ہمیں ابھی تک18ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بعض شکایات کی نوعیت سنگین تھی حکومت نے7ہزار سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ باقی ماندہ شکایات پر کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن سالانہ18.45ڈالر پاکستان زر مبادلہ بھیجتے ہیں10ملین تارکین وطن ملک کے سفیر ہیں انکی جائیدادوں پر ناجائز قبضے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے ہماری حکومت نے تحصیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر ڈیسک قائم کر دیئے ہیں جہاں سے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے،پیر صدر الدین راشدی نے کہا کہ میڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل برطانیہ اور یورپ سے مختلف ہیں مگر ہم نے انکے حل کیلئے بھی کوتاہی نہیں بھرتی،انہوں نے کہا کہ انہیں برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی پر فخر ہے جنہوں نے یہاں کی سیاست میں بہت کامیابیاں حاصل کیں برطانیہ کی پارلیمنٹ تک ہمارے لوگوں کی رسائی نے ہماری عزت و وقار میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ جیری فیڈکس کے حوالہ سے لوگوں کی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔