مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم ایڈز کی انسانیت کےلئے خدمات قابل تقلید، ان کی معاونت پر خوشی ہے: وقار یونس
لندن :لندن انٹرنیشنل چیریٹی مسلم ایڈ کے زیراہتمام کرکٹ ٹور سے متعلق چیریٹی کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف بین الاقوامی کرکٹرز وقار یونس اور برائین لارا نے کہا ہے کہ مسلم ایڈ جس طرح دنیا بھر میں بغیر کسی تعصب کے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے اس پر ناصرف ہمین فخر ہے بلکہ ان کے اس کارخیر میں شامل ہونا ہمارے لیئے باعث مسرت بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ایڈ کی کرکٹ ٹور فنڈ ریزنگ مہم سے قبل برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ چیریٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جہانگیر ملک انکے ہمراہ تھے۔ دونوں عالمی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ انکا دنیا کے ترقی پذیر ممالک سے ہونے کے باعث وہاں کی گربت اور کسی آفت کے آنے کی صورت میں تباہی کا بخوبی اندازہ ہے، مسلم ایڈ عرصہ دراز سے دنیا بھر میں مختلف منصوبہ جات پر کامیابی سے کام کررہی ہے جس سے عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں ہم بھی اسی اعتماد کی بدولت انکے ساتھ صومالیہ اور دیگر غریب ممالک سے بھوک کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ مسلم ایڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جہانگیت ملک کا کہنا تھا کہ مسلم ایڈ کو خدمت انسانی کی تیسری دہائی جاری ہے جس میں ستر سے زیادہ ممالک میں ہم ایک ملین سے زیادہ افراد کو عملی خدمات مہیا کرچکے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انکی چیریٹی بھوک کے کاتمے کیساتھ ساتھ، نکاسی آب، صاف پانی اور تعلیم کی فراہمی کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کرکترز کیساتھ ٹور کی تفصیلات بھی میڈیا کو فراہم کیں جنکے مطابق سب سے پہلے تئیس مارچ کو بریڈفورڈ میں پھر چوبیس کو برمنگھم میں، پچیس کو لندن میں اور آخر میں چھبیس مارچ کو مانچسٹر میں شو ہونگے، مسلم ایڈز کے کمیونٹی رابطہ آفیسر ولائت کھوکھر نے پریس کانفرنس میں معاونت کی۔