مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
زبیرگل اور ناصر بٹ پر مشتمل وفد کی لندن میں ذوالفقار بلتی کی عیادت، امجد ملک کی دعائیہ تقریب
لندن ... پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وفد کے ہمراہ پارٹی قائد اور وزیر اعظم پاکستان کے ذاتی فوٹوگرافر ذوالفقار بلتی کی عیادت کی۔ ذوالفقار بلتی پرنسز کراس ہسپتال میں اپنی آخری سرجری کے منتظر ہیں جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ وفد میں برطانیہ میں پارٹی کے سینیئر نائب صدر ناصر بٹ، انصر محمود ،میاں مسرور اور شاکر قریشی بھی شامل تھے۔ انہوں نے ذوالفقار بلتی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، وطن عزیز میں پارٹی قائدین ہم سے آپ کی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دریں اثنا آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے راچڈیل آفس میں جمعہ کے روز خصوصی دُعا کا اہتمام کیا ، جہاں بیرسٹر ملک ،اے پی ایل ٹیم اور مُسلم لیگ ن کی لیگل وِنگ برطانیہ نے وزیرِ اعظم کے ذاتی فوٹو گرافر ذوالفقار بلتی کی جلد صحت یابی کے لئیے دُعا کی جو کہ اس وقت لندن کے ایک پرائیوئٹ ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں۔ بیرسٹر ملک نے ذوالفقاربلتی کے لئیے دُعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فرائض کی ادائیگی کے لیئے سخت محنت کرتے ہیں اور اپنی ذات پر پارٹی اور قیادت کو ترجیحح دیتے ہیں ضرورت کے وقت ہماری دُعاوں اور مدد کے مستحق ہوتے ہیں۔ ایک دن ہم اُن کی جگہ پر ہوں گے سو ہمیں اُن سے وہی عزت، مقام اور رویہ اختیار کرنا چاہیئے جس کی ہم اپنی آنے والی نسلوں سے توقع کرتے ہیں۔ بعد ازاں اُنھوں نے وزیرِاعظم کے کیمرہ مین کی بھرپور صحت یابی کی دعا کی۔