مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خوشی ہو یا غمی پاکستان برطانیہ کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: سید ابن عباس
لندن:یوم پاکستان کے سلسلے میں آج پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی، اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی، خیبرپختونخواہ کے پارلیمانی وفد، پاکستان پیس کلیکٹو کے وفد، میئرز، کونسلرز، کمیونٹی رہنمائوں، پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد اور میڈیا کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے قومی پرچم لہرایا اور صدر و وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر لندن میں گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعہ کے پیش نظر برطانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ہائی کمشنر نے دہشت گردی کی اس مذموم کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اس المناک واقعہ کے پیش نظر تقریب میں روایتی موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔ ہائی کمشنر نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یوم پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ انہوں نے قائد اعظم اور تحریک آزادی کے دیگر رہنمائوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے غیرمتزلزل عزم اور بصیرف افروز قیادت کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ان کے لئے الگ وطن قائم کیا۔ پاکستان کی صورتحال کا عمومی جائزہ پیش کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک کے بارے میں بیانیہ بدل رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت میں معیشت 5.2 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی منڈیوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ 54 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک گیم چینجر ہے جس سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ علاقائی معاشی انضمام بھی پیدا ہو گا۔ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور میں حکومت، قانون نافذ کرنے والے سول اور مسلح اداروں، اور پاکستان کے باہمت عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کامیابی کے ساتھ کر رہے ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے گہرے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ سال برطانیہ کے لئے ہماری برآمدات میں 8 فیصد افزائش ہوئی ہے جو ہمارے باہمی سودمند تعلقات کا ایک اور مظہر ہے۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریبات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیونٹی کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔ ہائی کمشنر نے پاکستان اور برطانیہ کی ترقی میں کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر پیر صدرالدین راشدی نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کمیونٹی کو اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستانی ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کی طرف سے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو سراہا۔ حکومت کی جانب سے انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے تارکین وطن کے مثبت کردار کا بھی اعتراف کیا۔ مہمانوں کو روایتی پاکستانی کھانے پیش کئے گئے۔ اسی طرح کی تقریبات برمنگھم، بریڈفورڈ، گلاسکو اور مانچسٹر میں واقع پاکستان کے چاروں قونصلیٹس میں بھی منعقد ہوئیں۔