مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہیدوں کی پارٹی میں شہید کا بیٹا ہوں آخری دم تک عوام کیلئے لڑوں گا: بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد ... اپنے دادا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ماں کی عظمت کی بلندیوں کو چھونے کے خواہشمند بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابقہ الیکشنز میں پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابات میں اپنے کارکنوں کی جانیں بچانے کے لیے سو سیٹیں قربان کیں۔ گذشتہ ماہ 25 سال کی عمر کو پہنچنے والے بلاول بھٹو زرداری نے عید کے موقع پر سانحہ کارساز کی یاد میں تقریب میں اپنی پھوپھو فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ وائم علی شاہ کی معیت میں پرجوش تقریر کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی سیاسی مخالف جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو زرادری نے کہا آئندہ انتخابات میں آصف علی زرداری جیالوں اور عوام کی کمان میں ہوں گے، وہ کمان کا تیر ہوں گے۔ اکھٹے ہو کر شیر کا شکار کریں گے جو غریبوں کے خون سے اپنا پیٹ بھرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ کراچی کو لندن کی کالونی سے آزاد کرائیں گے اور اس شہر سے پتنگ کی ڈور کاٹ دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور وہاں سونامی ڈوب رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی اس صوبے کے عوام کو بھی بچائے گی کیونکہ بزدل خان جیسے لوگوں کی جماعت نہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں اور بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی مذہبی ٹھیکیداروں کے خلاف جہاد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی ہے۔ انھوں نے اپنی جماعت کو بہادروں کی جماعت قرار دیتے ہوئے خصوصاً سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی کے چاہنے والوں کے لیے پارٹی کے لوگوں نے اپنی جان تو دے دیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہادروں اور شہیدوں کی جماعت ہے وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ شہید کے بیٹے ہیں اور عوام کے حق کے لئے لڑتے رہیں گے۔