مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان سی پیک منصوبے کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کریں:ڈاکٹر مسفر حسن
برنلے:وزیر اعظم پاکستان سی پیک منصوبے کی تکمیل کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط کریں،حکومت پاکستان تمام کشمیریوں کو اعتماد میں لے کر منصفانہ حل کی تلاش کرے،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے خطہ میں امن اور ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،ڈاکٹر مسفر حسن صدر جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ نیپاکستانی قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر مباکباد کا پیغام دیا،جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سی پیک منصوبے کو جو خطہ کی اقتصادی ترقی میں ایک سنگ میل ہو گا کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط کریں،اس ضمن میں افہام و تفہیم کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جو کہ اس منصوبے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اس خطہ کے عوام اور انکے نمائندوں اور آزاد کشمیر کے نمائندوں اور سیاسی کارکنوں اور سرحد کے دوسری جانب کے نمائندوں جموں لداخ کے نمائندوں سے مشاورت کا عمل جاری کریں اور پوری ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے نمائدوں کی رائے سے ایک منصفانہ حل تلاش کریں جو کہ آنے والی نسلوں کیلئے امن،خوشحالی اور ترقی کے دور کی ضمانت بن جائے،انہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر کئے جانے والے فیصلے نہ تو دیر پا ثابت ہوں گے اور نہ ہی اکثریت رائے کیلئے قابل قبول ہونگے،یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار چلا آ رہا ہے اور اس عرصہ میں پاکستان کے عوام اور بالخصوص پاکستان کی مسلح افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کو لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں بہترین ملکی مفاد میں ایک جامع لائحہ عمل مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کریں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل کشمیری عوام کی آزادانہ رائے میں مضمر ہے جتنا جلد اس پر عملدرآمد کیا جائے پورے خطے کیلئے بہتر ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر